سری نگر// راجوری کے دو رہائشیوں کو سری نگر میں ایک خاتون سیاح کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے-
پولیس ذرایع نے ہفتہ کو بتایا کہ ایک خاتون سیاح نے کچھ دن پہلے شکایت کی تھی کہ اسے سری نگر میں دو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا۔
انہوں نے کہا کہ شکایت ملتے ہی ایک مقدمہ درج کیا گیا اور متعلقہ ملزمین کی تلاش شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ شاہدرہ شریف راجوری کے محمد عاصف اور تھنہ منڈی راجوری کے محمد یونس کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمین کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
غیر مقامی سیاح کو لوٹنے کے الزام میں دو گرفتار
