اننت ناگ میں 2 مسلح افراد گرفتار: فوج

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناتگ// سیکورٹی فورسز نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دو افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا،” ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں فوج اور پولیس کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے بعد، انہوں نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے ہتھیار اور ایک دستی بم اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا”۔
پولیس ذرائع نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔