عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// کٹرہ- بانہال کے درمیان کھڑی میں تعمیر 8.6 کلو میٹر ریلوے ٹنل پر ٹرین کا آزمائشی رن چلایا گیا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ 8.6 کلومیٹر لمبی ٹرین ٹنل ٹی-74 پر آزمائشی طور پر چلائی گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ بانہال ریلوے سٹیشن کو رام بن ضلع کے کھڑی ریلوے سٹیشن سے جوڑتی ہے۔
بتادیں کہ اودھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک منصوبے کے 111 کلومیٹر کٹرہ-بانہال سیکشن پر کام جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے پر کام زرو و شور سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں مکمل ہو گیا ہے۔