عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں پولیس سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ایک کارپوریٹر کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف جنسی ہراسانی، چھیڑ چھاڑ، اور آن لائن تعاقب کے الزام عائد کئے گئے ہیں اور شکایت کنندہ نے اس حوالے سے مضبوط ثبوت بھی پیش کئے ہیں۔
سرینگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “نشاط سری نگر کے ایک ایس ایم سی کارپوریٹر عاقب احمد رینزو کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، توہین آمیز سلوک اور آن لائن تعاقب کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مضبوط تکنیکی شواہد شکایت کنندہ نے پیش کیے ہیں۔
پولیس نے ایکس پر مزید بتایا کہ اس سلسلے میںپولیس تھانہ آر ایم باغ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 50/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔