ویب ڈیسک
بارہمولہ// فوج نے پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور دیگر جنگی سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج نے کہا کہ مخصوص اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ کے وزر علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر بارہمولہ میں ایک وہیکل چیک پوسٹ (MVCP) قائم کی ، جس دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک پستول اور دیگر جنگی مواد بر آمد ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کی تفتیش فی الحال جاری ہے۔