عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں 1022.63 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے 194 سڑک اور پل منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔
ایم ایل اے ڈاکٹر سجاد شفیع کے سوال کے جواب میں، وزیرِ انچارج نے کہا کہ 194 منصوبوں میں سے، بارہ مولہ ضلع میں دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت گزشتہ دو سالوں میں 50.43 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔
اُوڑی حلقے کے لیے، وزیر نے کہا کہ (آر آئی ڈی ایف )کے تحت دو سڑک منصوبے 6.45 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے منظور کیے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں1022.63کروڑ روپے کی لاگت سے 194 منصوبے منظور: حکومت
