عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہٹمرہ مٹن علاقے میں پیر کی شام ایک سڑک حادثے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت ثاقب منیر فریدی ولد منیر احمد ساکن اقبال آباد کے پی روڈ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنی اسکوٹی پر سوار تھا کہ اچانک قابو کھو بیٹھا اور سڑک کے بیچ میں لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کے فوری بعد اسےضلع اسپتال سیرہمدان منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔ حالت نازک ہونے کے باعث اسے بعد میںسکمز صورہ سرینگرمنتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
