عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے سمنٹ کدل علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 18 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 18 سالہ موٹر سائیکل سوار طالب بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ ریمپورہ چھتہ بل ایک لوڈ کیریئر سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اُسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔