بارہمولہ// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے خانپورہ بس سٹینڈ علاقے میں اتوار کے روز ایک 18 سالہ نوجوان دکان کے اندر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش دکان کے اندر پراسرار حالت میں ملی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا پولیس نے لاش کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے لاش کا معائنہ اور پوسٹ مارٹم کیا۔
اسی دوران پولیس نے اِس سللسے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کئے ہیں اور انسانی اور تکنیکی بنیادوں پر معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
بارہمولہ میں دکان سے 18 سالہ نوجوان کی لاش برآمد
