عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر؛ سرینگر کے سیپمورہ علاقے میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک 16 سالہ لڑکا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایک 16 سالہ اسکوٹی سوار ساکن زعفران کالونی، پانتھا چوک ، سیپمورا، سرینگر میں ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت فیضان احمد نندا ولد محمد رفیق نندا ساکن زعفران کالونی، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، واقعے کی نسبت متعلقہ حکام نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔