عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں منگل کے روز ایک 16 سالہ لڑکا ٹریکٹر الٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لڑکا ٹریکٹر کا انجن چالو کرنے کے بعد اس پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر الٹ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق لڑکے کی شناخت 16 سالہ شعیب خان ولد ذوالفقار علی خان ساکن بھٹیلی کے طور پر ہوئی ہے۔
اس دوران پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔