عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے شمس آباد، کھنہ صاحب علاقے میں تیندوے کے حملے میں ایک مقامی کسان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ محمد رمضان بھٹ کی 16 بھیڑیں تیندوے کے حملے میں ہلاک ہو گئیں۔
بھٹ، جو اپنے مویشیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، بال بال بچ گئے جبکہ تیندوا حملے کے بعد فرار ہو گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نقصان کسان کے لیے ایک بڑا مالی دھچکا ہے، اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھٹ کو معاوضہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنے نقصان کی تلافی کر سکیں۔
علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری مداخلت اور تیندوے کو قابو میں کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات سے نہ صرف انسانی آبادی بلکہ جنگلی حیات کو بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اور ہمیں اپنی جانوں کا خطرہ لاحق ہے
بڈگام کے شمس آبادعلاقے میں تیندوا کے حملے میں 16 بھیڑیں ہلاک
