عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے مفاد میں 16 پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا۔
پیر کو جاری ایک حکم کے مطابق، عنایت علی چودھری ( آئی پی ایس) جو لداخ سے پیرنٹ کیڈر میں واپسی پر تعیناتی کے منتظر تھے، کو اے آئی جی (پروکیورمنٹ) پولیس ہیڈکوارٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ایس پی ریاسی ماسٹر پوپسی کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر، 7 ویں بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
چوہدری افتخار احمد، جو کہ لداخ سے پیرنٹ کیڈر میں واپسی کے بعد تعیناتی کے منتظر تھے، کو دستیاب اسامی پر ایڈیشنل ایس پی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے۔
فیروز احمد قادری، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-5 ویں بٹالین کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی SP پی ٹی ڈبلیو ایس کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے شوکت احمد ڈار، کمانڈنٹ آئی آر-چوتھی بٹالین کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر دوسری بٹالین پردیپ کمار کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی ایس آئی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سنیل کمار کیسر کو دستیاب اسامی پر ایس پی پی سی ڈوڈہ ، پرتھپال سنگھ کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر 7ویں بٹالین، ظفر اقبال نواز کو ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ، بشیر احمد کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-21 بٹالین، افتخار احمد کو ایڈیشنل ایس پی ریاسی کے طور پر تعینات کیا گیا۔
پیرزادہ اعجاز احمد کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-4 بٹالین ، عمیر اقبال کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-22 بٹالین ، شیوالی کوتوال ایک دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-14ایم بٹالین کے طور پر تعینات کیا گیا۔
وجاہت حسین کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر -5ایچ بٹالین، محمد شفیق کو دستیاب اسامی پر ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر-2 بٹالین اور راشد یونس کو دستیاب اسامی پر ایڈیشنل ایس پی اونتی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔