گورنمنٹ گرلز ہائیرسکینڈری اسکول کھریو میں لیبارٹری تجربہ کے دوران کیمیکل ری ایکشن سے 15طالبات بے ہوش

KU Admin
2 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کھریو میں پیر کے روز ایک لیبارٹری تجربے کے دوران کیمیکل ری ایکشن کے باعث کم از کم 15 طالبات بے ہوش ہوگئیں، جب کہ کچھ کو گھبراہٹ کے دورے بھی پڑے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے کیمسٹری پریکٹیکل کے دوران ایک ایسڈ والے کنٹینر میں غیر متوقع کیمیائی ردعمل ہوا، جس سے لیبارٹری میں دھواں پھیل گیا۔عہدیدارکے مطابق، اچانک پیش آئے اس واقعے سے افراتفری مچ گئی، کئی طالبات بے ہوش ہوگئیں جبکہ دیگر کو سانس لینے میں دشواری اور شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
تمام متاثرہ طالبات کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ کچھ کو بعد میں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ تمام طالبات کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
بی ایم او پامپور، ڈاکٹر یوسف نے تصدیق کی کہ 15 طالبات بے ہوش ہوئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیاتاہم سبھی طالبات کی حالت مستحکم ہے۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بشارت قیوم نے بتایا کہ واقعہ اسکول کی لیبارٹری کے اندر پیش آیا۔ “ایک مجسٹریٹ اور تحصیلدار موقع پر موجود ہیں اور حقائق کی تصدیق کر رہے ہیں۔

Share This Article