جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں سولا پارک کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 14 مسافر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو ریاسی کے سولا پارک کے قریب ایک مسافر کار اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس کی وجہ سے کار میں سوار 14 مسافر خون میں لت پت ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔