عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگھ پورہ پٹن علاقے میں اتوار کو ایک 13 سالہ لڑکی کی ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک 13 سالہ لڑکی شبنم جان دختر غلام محمد قریشی ساکن سنگھ پورہ نہاتے ہوئے ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ لاش کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔