عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے زیرھ چک یرخوشپورہ علاقے میں آدھی رات کے وقت نامعلوم سارقان نے چوری کی اک بڑی وردا ت کو انجام دیا۔ چورایک چرواہے کے باڑے سے 136 بھیڑیں چرا کر لے گئے، جس سے مقامی چرواہوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چور انتہائی خاموشی اور مہارت سے واردات انجام دے کر بھیڑوں کا ریوڑ لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔چوری شدہ بھیڑیں چرت گاؤں کے رہائشی چرواہے صدام گجر کی تھیں۔
چوری کے بعد تین بھیڑیں سانگرن، ناوا اور بونیگام علاقوں سے برآمد ہوئیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھیڑیں غالباً چوروں کی حراست سے فرار ہو گئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور چوری میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
