فیاض بخاری
بارہمولہ// بارہمولہ ضلع کے جہامہ علاقے میں منگل کو اس افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جب ایک 13 سالہ لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 13 سالہ ارسلان ماشوق ساکنہ جہامہ بارہمولہ منگل کو مبینہ طور پر دریائے جہلم میں نہا رہا تھا کہ اس دوران مزکورہ لڑکے کا پیر پھسلگیا اور پانی میں ڈوب گیا۔
اس دوران پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واردات پر پہنچی اور مزکورہ لڑکا کی بازیابی کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی۔اس واقعہ سے علاقے میں رنج و غم کی لہرپھیل گئی ہے اور مقامی لوگوں نے ایسے سانحات کو روکنے کے لیے دریا کے کنارے حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
