عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// اودھم پور ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر مودی گراو¿نڈ کے قریب جمعرات کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں 13 مچیل ماتا یاتری زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یاتریوں کا یہ گروپ مچیل ماتا کی طرف جا رہا تھا تاہم راستے میں حادثہ کا شکار ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی چوکی افسر کمل کشور پولیس پارٹی کے ساتھ امداد فراہم کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی یاتریوں کو فوری طبی امداد کے لیے اودھم پور کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) منتقل کیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اودھم پور نے واقعے کی تصدیق کی اور پولیس اہلکاروں کے فوری ردعمل کی تعریف کی جنہوں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کو یقینی بنایا۔
زخمی افراد کی شناخت سریندر کمار، عمر 38 سال، سکنہ ریشم گڑھ جموں ، پولی دیوی، عمر 30 سال، سکنہ سانبہ ، سنیتا دیوی، عمر 45 سال، سکنہ جموں، پوجا دیوی، عمر 40 سال سکنہ سانبہ، نشا دیوی، عمر 32 سال سکنہ سانبہ جٹوال، روہت کمار، عمر 21 سال سکنہ جموں، گوداوری دیوی، عمر 40 سال، سکنہ جموں، گھارو دیوی، عمر 50 سال، سکنہ ریشم گڑھ جموں، نیلو دیوی، عمر 25 سال سکنہ ریشم گڑھ جموں، بھارتی دیوی، سکنہ جموں، ارشیتی دیوی، عمر 15 سال، سکنہ جموں ، ششی دیوی، عمر 30 سال، سکنہ سانبہ،اور روئی داس، عمر 45 سال، سکنہ سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ایک خاتون کو شدید چوٹیں آئیں۔ اسے خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔