عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردانہ سازش کیس میں کرناٹک اور مہاراشٹر کے 44 مقامات پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی تلاشی کے بعد ہفتہ کو مہاراشٹر کے پونے سے کل 13 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی ایجنسی کے اہلکاروں نے مہاراشٹرا اور کرناٹک کی پولیس فورسز کے ساتھ قریبی تال میل میں ان مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح 44 مقامات پر چھاپے مارے گئے، ایجنسی کے اہلکاروں نے کرناٹک میں ایک جگہ، پونے میں دو، تھانے دیہی میں 31، تھانے شہر میں نو اور بھئیندر میں ایک جگہ تلاش لی۔
یہ مقدمہ ملزمین اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے رچی گئی مجرمانہ سازش سے متعلق ہے جنہوں نے القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس سمیت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے متشدد انتہا پسندانہ نظریے سے عہد کیا تھا اور ایک دہشت گرد گروہ تشکیل دیا تھا۔
دہشت گرد تنظیموں نے بھارت میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کے لیے پرتشدد جہاد کرنے کے لیے مذہبی کلاسز کا انعقاد کرنے کے علاوہ ہم خیال نوجوانوں کو بھی اپنے گروہ میں بھرتی کیا تھا۔