عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// ضلع سرینگر کے اتوار بازار میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز ٹی آر سی کراسنگ پر زور دار آواز کی گونج سنائی دی، جس کے بعد کئی شہری زخمی ہوئے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ٹی آر سی کراسنگ کے قریب دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکے ایک بھیڑ والی جگہ پر ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ دس زخمی افراد ہسپتال لائے گئے ہیں اور سب کی حالت مستحکم ہے۔
زخمیوں کی شناخت مصباح (17) دختر محمد امین، آزان کلو (17) ولد جاوید احمد کلو، حبیب اللہ راتھر (50) فرزند عبدالجبار، الطاف احمد (21) ولد عبدالرشید، فیضل احمد (16) فرزند فیاض احمد بیگ، عمر فاروق ولد فاروق احمد بھٹ، فیضان مشتاق (20) ولد مشتاق احمد صوفی، زاہد (19) ولد گلزار احمد وانی، غلام محمد صوفی (55) ولد غلام احمد اور سمیہ جان (45) زوجہ زبیر احمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔