عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع راجوری کے علاقے منجاکوٹ کے گمبھیر مغلاں میں ایک منی بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK02Q2158کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
راجوری کے منجاکوٹ میں سڑک حادثہ ،10 افراد زخمی
