عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیر کو وادی میں بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر کے پیش نظر کشمیر ڈویژن کے کالجوں کے لیے 10 روزہ گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، جو 24 جون سے شروع ہوں گی۔ذرائع کے مطابق، محکمہ نے بتایا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پہلے 15 جولائی سے شروع ہونے والی تھیں۔
محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے’’پچھلے حکم نامے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ کشمیر صوبہ کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات اب 24-06-2025 سے 03-07-2025 تک ہوں گی، جو کہ پہلے 15-07-2025 سے 24-07-2025 تک رکھی گئی تھیں۔
کشمیر کے کالجوں میں 24جون سے 10روزہ تعطیلات کا اعلان
