Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پونچھ اور اوڑی میں پاکستانی رینجرز کی شدید شیلنگ سے خاتون اور دو بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

KU Admin
Last updated: May 7, 2025 11:56 am
KU Admin
Share
4 Min Read
Excelsior Rakesh
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر صورتحال سنگین ہوگئی ہے، پاکستانی رینجرز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پونچھ اور اوڑی سیکٹرز میں بلا اشتعال شدید گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت کم از کم 10 عام شہری جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، پاکستانی رینجرز کی طرف سے کی گئی شیلنگ رات گئے شروع ہوئی اور صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔ گولہ باری کے دوران بھاری جنگی سازوسامان استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد دیہاتوں میں لوگ رات بھر کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
اوڑی کے ایک رہائشی محمد عارف، نے بتایا:’ہم سب سو رہے تھے جب اچانک گولے گرنے کی آوازیں سنائی دیں۔ ہر طرف دھواں، آگ اور چیخ و پکار تھی۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے جنگ چھڑ گئی ہو۔‘پونچھ کے علاقے میں کئی سرکاری عمارتیں بھی شیلنگ کی زد میں آ گئی، جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ قریبی دیہات میں کئی مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ متعدد زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پونچھ میں پاکستانی شیلنگ کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت محمد عادل، سلیم حسین، روبی کور، دس سالہ محمد زین، محمد اکرم ، امرک سنگھ، رنجیت سنگھ، بارہ سالہ زویا خان، محمد رفیع اور محمد اقبال کے بطور کی گئی ہے۔ادھر اوڑی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی شیلنگ سے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ متعدد رہائشی مکانوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق، فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہوائی راستے سے بڑی طبی سہولیات والے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ:’ہم متاثرہ دیہات میں ریلیف کیمپ قائم کر رہے ہیں اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔”دوسری طرف، لائن آف کنٹرول پر تمام تعلیمی ادارے تا حکمِ ثانی بند کر دیے گئے ہیں اور مقامی لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج نے شیلنگ کا بھرپور جواب دیا ہے اور تمام اگلی چوکیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔وزارت دفاع کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا:’یہ حملے پاکستان کی جانب سے جاری اشتعال انگیزی کا تسلسل ہیں۔ ہم اس کا مؤثر جواب دے رہے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کئی مقامات پر دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ تازہ شیلنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت نے گزشتہ شب ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے نو مراکز پر میزائل حملے کیے تھے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستانی شیلنگ کو بھارتی کارروائی کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

عمرعبداللہ کی لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

June 7, 2025
برصغیر

پاکستان دہشت گردی کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :برلا

June 6, 2025
برصغیر

رجیجو نے اوقاف سے متعلق امید پورٹل کا آغاز کیا

June 6, 2025
برصغیر

۔12ویں برکس پارلیمانی فورم کانفرنس ہندوستان کو میزبانی سونپی گئی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?