عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات اسمگلنگ کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی ایک ٹیم نے پبلک ریزورٹ چوہالہ کے نزدیک ایک ناکے کے دوران چک اسلم سے آر ایس پورہ کی طرف آ رہی ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK02AH – 1456 کو روکا جس نے ناکے کو دیکھکر کر فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار دو افراد کو، جن کی شناخت دھیرج چودھری عرف جانو ولد جانک راج اور شبھم کمار ولد گھارا رام ساکنان چوہالہ کے طور پر ہوئی، کی تلاشی لی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران دھیرج چودھری کی تحویل سے17.10 گرام ہیرائن جبکہ شبھم کمار سے10.67 گرام ہیرائن بر آمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں کو گرفتار کیا گیا اور اس ضمن میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
