عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجوری ضلع کے دھرمسال علاقے میں اتوار کے روز ایک فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ میں جاں بحق ہو گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک فوجی جوان اس وقت اپنی جان گنوا بیٹھا جب اس کی سروس رائفل سے اچانک گولی چل گئی۔
اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی شناخت نائب صوبیدار روی کمار کے طور پر ہوئی ہے جو چننی پرت کا رہائشی تھا۔ادھر، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔