سرینگر //ریاستی محکمہ صحت نے99ڈاکٹروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے سوموار کو جاری کئے گئے متعدد حکم ناموںکے ذرئعہ مذکورہ ڈاکٹروں کے تبادلے اور تقرریوں کا فیصلہ کیا گیا۔تبدیل ہونے والے ڈاکڑوں میں کنسلٹنٹ، میڈیکل افسر اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ شامل ہیں۔انہیں وادی کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر منیراختر کو بطور ڈپٹی میڈکل سپرڈنٹ صدر ہسپتال تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر پیر زادہ رشید حمید کو بڈگام ضلع ہسپتال سے تبدیل کر کے ضلع ہسپتال پلوامہ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر شفقت اسماعیل کو بڈگام ضلع ہسپتال سے تبدیل کر کے جے ایل این ایم رعنا واری تعینات کیا گیا ہے ۔اسٹنٹ ڈئرایکٹر ڈاکٹر شوکت لولو کو ڈئرایکٹر ہیلتھ سروس کشمیر سے ہٹا کر ڈپٹی ڈئرایکٹر آفس سکمز میں تعینات کیا گیا ہے ۔میڈکل سپرانٹنڈنٹ رام بن ڈاکٹر اشوک کمار چودھری کو ہٹا کر میڈکل سپرانٹنڈنٹ سانبہ تعینات کیا گیا ہے ۔بی ایم او ٹنگمرگ ڈاکٹر جمیل احمد میر کو ہٹا کر ڈپٹی میڈکل سپردنٹ لل دید ہسپتال سرینگر میں تعینات کیا گیا ہے ۔انچارچ بی ایم او لار گاندربل ڈاکٹر محمد امین بابا کو بی ایم او گاندربل تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر لکھوندرسنگھ انچارج بی ایم او بلاول کو تبدیل کر کے رام گھڑ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر پرویز احمدراتھر کو ایس ڈی ایچ چادورہ سے تبدیل کر کے ڈی ایچ پلومہ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر ریاض احمد ملہ کو ایس دی ایچ بڈگام سے رعنا واری ہسپتال تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر طارق احمد پڈر کو ضلع ہسپتال پلوامہ سے سب ضلع ہسپتال چاڈورہ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر بشیر احمد کو غوثیہ ہسپتال سرینگر سے ایس ڈی ایچ ناگام تعینات کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر بسرا میر کو پی ایچ سی کنمو سے ہٹا کر ٹی بی ڈمانسٹریشن سنٹر تعینات کیا گیا ہے ۔مذکورہ افسران کے علاوہ کئی میڈیکل افسران اور بی ایم اوز اور کلسنٹنٹ ڈاکٹروں کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔