جموں//بگِ 92.7 ایف۔ایم اورو یشنودینوشرائن دیوی برائناسوپر سپیشلٹی ہوسپٹل کٹرہ کے اشتراک سے ’بِگ سٹریٹ ‘ پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ بِگ سٹریٹ پروگرام یوگ سیشن سے شروع ہوابعدازاں زمبا ، ڈوگری میں سٹریٹ پلے ’’ٹیٹھ جوکہ‘رنگ یُگ تھیٹرگروپ کی پیش کش تھی پش کیاگیا، اس کے علاوہ طلباء کیلئے آرایم ایس اے ، ایس ایس اے اوردیگرسکیموں کے تحت فنکاروں نے اپنے ہنرکامظاہرہ کیا۔وزیرمملکت ثقافت ،ہارٹیکلچر وپارکس پریاسیٹھی نے کہاکہ بگ 92.7 ایف ایم نے ایک اچھے موضوع کاانتخاب کیاہے جس کی حمایت کرنی چاہیئے۔انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے اس ایونٹ کوتعاون دینے کیلئے ستائش کی ہے۔سینئربی جے پی لیڈر یدھ ویرسیٹھی اوراے ڈی سی جموں ڈاکٹر ارون مہمان مہمانان ذی وقارتھے۔انہوں نے مختلف سرگرمیوں میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔