سرینگر//90فٹ شاہراہ سے ملحقہ شاہ ہمدان کالونی احمد نگر میں زیر تعمیر ڈرین سڑک سے تین فٹ اونچی بنائی جارہی ہے جس پر مقامی آبادی کو خدشات لاحق ہے کہ نکاسی آب صحیح طریقے سے نہیں ہو پائے گا۔شاہ ہمدان کالونی احمد نگر کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 90 فٹ شاہراہ سے جو رابطہ سڑک شاہ ہمدان کالونی احمد نگر کو جاتی ہے، پر آج کل ڈرین کی تعمیر کیلئے پائپوں کو ڈالاجارہا ہے جو کہ رابطہ سڑک سے تین فٹ اونچے ہیںجس سے یہ سارا نظام ناکام ہونے کے امکانات ہیں ۔ مقامی آبادی نے متعلقہ اداروں سے اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی اونچائی رابطہ سڑک کی ہے اسی مطابق ڈرین تعمیر کی جائے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی لاحق نہ ہوجائے۔