بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ نے ایک سپر انٹنڈنٹ انجینئر سمیت9انچارج ایگزیکٹو ا نجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری کی طرف سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ12ستمبر کو انجینئروں کی تقرریاں عمل میں لانے کے تناظر میں فوری طور پر ان تبادلوں اور تقریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔آرڈر کے مطابق اپنی تقرری کے منتظر اتل بالی کو آر اینڈ بی سرکل پلوامہ شوپیان میں دستیاب جگہ پر سپر انٹنڈنٹ انجینئر تعینات کیا گیا۔ ایگزیکٹو انجینئر اسد اللہ نجار کو آر اینڈ بی ڈویژن بانڈی پورہ، نعیم احمد بخشی کوگریز، ہنس راج کو جموں میونسپل کارپوریشن، افتخار درویش کو پی ای جی ایس وائی چھاترو، پریم کمار کو پی ایم جی ایس وائی مینڈھر، سید اعجاز کو اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی،اجے کپاہی کو پی ایم جی ایس وائی ادھمپور اور روشن دین کو محکمہ تعمیرات عامہ جموں کے چیف انجینئر کے دفتر میں ایگزیکٹو انجینئر وں کے طور پر تعینات کیا گیا۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف انجینئر تعمیرات عامہ جموں انچارج ایگزکیٹو انجینئر دیوی دیا،جو فی الوقت طبی رخصتی پر ہیں، کا تنخواہ واگزار کریں گے۔