عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 10اگست تک کم و بیش موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ نے کہا ہے کہ 3اگست کو عام طور پر گرم اور مرطوب موسم رہے گا جس میں کچھ جگہوں پرہلکی بارش اور جموں ڈویژن کے چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق 4-6 اگست کے دوران دن کے وقت گرم اور مرطوب اور جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ جموں ڈویژن کے راجوری، ریاسی، ادھم پور، ڈوڈہ، جموں اور کٹھوعہ کے چند مقامات پر خاص طور پر دیر رات/صبح تک تیز/موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ7-9 اگست کے دورانیہ میںعام طور پر گرم اور مرطوب اور مختصر بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 10-11 اگست کے درمیان کئی مقامات پر بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔