عظمیٰ مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی //مرکزی حکومت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ فی الحال، 80 کروڑ سے زیادہ پردھان منتری غریب کلیان این یوجنا کے مستفیدین کو ملک بھر میں مفت اناج کا فائدہ مل رہا ہے۔پی ایم جی کے وائی کے اعداد و شمار کا اشتراک کرتے ہوئے، دیہی ترقی اور امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ 31 جنوری 2024 تک کل 8,049.94 لاکھ لوگ پی ایم جی کے وائی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، یہ فائدہ اٹھانے والے ملک بھر کے 237.31 لاکھ خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ 40.88 لاکھ خاندان اتر پردیش، 25.5 لاکھ مہاراشٹر، 25.1 لاکھ بہار، 18.64 لاکھ تامل ناڈو، 16.42 لاکھ مغربی بنگال، 14.63 لاکھ خاندان مدھیہ پردیش سے، 11.54 لاکھ، اڈیشہ سے ،10.97 لاکھ کرناٹک سے، 10.97 لاکھ آندھرا پردیش سے 9.08 لاکھ آندھرا پردیش،جھارکھنڈ سے8.94 لاکھ، گجرات سے 7.73 لاکھ، چھتیس گڑھ سے 7.19 لاکھ، آسام سے 6.92 لاکھ، راجستھان سے 6.29 لاکھ،5.96لاکھ کیرالا سے،تلنگانہ سے 5.67 لاکھ، ہریانہ سے 2.68 لاکھ، جموں و کشمیر سے 2.33 لاکھ اور ہماچل پردیش سے 1.82 لاکھ خاندان شامل ہیں۔