سرینگر//متحدہ جہاد کونسل نے 8سے13جولائی تک دئے گئے اپنے پروگرام کوصرف بیس کیمپ تک محدود کر کے اس ضمن میں کسی بھی فیصلے کو حریت قائدین کے صوابدیدپر چھوڑ دیتی ہے۔جہاد کونسل ترجمان صداقت حسین کے مطابق نے چند ایک مقاصد اور مصالح کے پیش نظر پروگرامات کا جو شیڈول جاری کیا گیا تھا ،اس سے دانستہ یا نادانستہ کچھ غلط فہمیاں اور بد گما نیاں پیدا کرنے کی کو ششیں کی گئی ہیں،لہٰذا جہادی قیادت پروگرامات کا شیڈول متحدہ حریت قیادت پر چھوڑ دیتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ متحدہ جہاد کو نسل کو متحدہ حریت قیادت کے مشترکہ پلیٹ فارم اور لائحہ عمل پر بھر پور اعتماد ہے اور اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ان کے دئیے گئے پروگرامات کی بھر پور حمایت اور تائید کرتی ہے اور حریت پسند عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کرتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ متحدہ جہاد کو نسل کشمیری قیادت اور قومی یکجہتی کو ہر چیز پر مقدم سمجھ کر ،ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی کو ششیں جاری رکھے گی۔بیان کے مطابق متحدہ جہاد کونسل ہفتہ رفتہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتی ہے۔