سرینگر // شوپیان میںبیک وقت تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کاواقعہ پیش آنے کے بعدپلوامہ ،کولگام اورشوپیان اضلاع سے تعلق رکھنے والے نصف درجن سے زیادہ پولیس اہلکاروں اورایس پی اوزنے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے نوکریوں کوخیربادکہنے کااعلان کردیا ہے۔ تین اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدسماجی رابطہ گاہوں کے ذریعے ویڈیو بیانات دیکریہ اعلان کردیا گیاکہ 20ستمبرسے اُن کاپولیس محکمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پولیس نوکری چھوڑنے کااعلان کرنے والوں میں کانسٹیبل ارشاداحمدباباساکن دانگام شوپیان،ایس پی اوتجمل حسین لون ساکن بٹہ گنڈشوپیان،ایس پی ائوشبیراحمدٹھوکرساکن سامنوکولگام ،ایس پی اونوازاحمدلون ساکن تنگام کولگام،ایس پی اونصیراحمدبٹ ساکن وہی بگ پلوامہ اورعمربشیرساکن کاپرن شوپیان شامل بتائے جاتے ہیں ۔اسکے علاوہ دو ایس پی اوز نے اپنے مستعفی ہونے کی درخواستیں یا معافی نامے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کئے۔