سرینگر //ریاست میں ٹریفک کے بڑھتے دبائو کے بیچ محکمہ ٹریفک نے اس سال اگست کے مہینے تک 41166کوٹ چالان اور 292311کمپاونڈ چالان کئے ہیں اور اس ضمن میں محکمہ ٹریفک نے گاڑیوںکے مالکان سے 6کروڑ 36لاکھ 98ہزار 96روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ٹریفک ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لانے کی مہم کو تیز کرتے ہوئے 41166کوٹ چلان کئے ہیں جبکہ اس دوران 9903228کوٹ کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔اسی طرح محکمہ ٹریفک نے 292311کمپاونڈ چلان کئے اور 51363040کمپاونڈ کا جرمانہ وصول کیا ۔ مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ اس سال سرینگر شہر میں 6246کوٹ چلان کئے ہیں اور اس دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 1326970روپے کا کوٹ جرمانہ وصول کیا ہے ۔اسی طرح محکمہ ٹریفک نے سرینگر میں 60548 کمپاونٹ چالان کئے ہیںاور 12022970روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ سرینگر میں محکمہ ٹریفک سٹی نے کوٹ چالان کے علاوہ کل کمپاونٹ چالان 66794کئے ہیں اس دوران 14675374کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔اسی طرح محکمہ ٹریفک رولر کشمیر کی جانب سے 8ماہ کے دوران 9098کوٹ چالان کئے ہیں اور اس دوران ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1389438کا جرمانہ وصول کیا ہے جبکہ 42797کمپاونڈ چالان کئے ہیں جس دوران 7528070روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ اس طرح کل کوٹ اور کمپاونڈ چالان 51895کئے ہیں اور ٹریفک رولر نے اس دوران 9304436کروڑ کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ جموں سٹی میں کل کوٹ چالان 12309کئے اس دوران کوٹ نے 3576220کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔اسی طرح 100621کمپاونڈ چالان کئے گے ہیں اور اس دوران کمپاونڈ چالان سے 16229400کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔رولر جموں میں 6485کوٹ چالان کئے گے ہیں اس دوران 498800کا جرمانہ کوٹ نے وصول کیا ہے ۔جموں رولر نے 49468کمپاونڈ چالان کئے گے ہیں اور ٹریفک رولر جموں نے 7824650روپے جرمانہ وصول کیا ہے ۔نیشنل ہائے وے پر ٹریفک محکمہ کے اہلکاروں نے 7028کوٹ چالان کئے ہیں جس دوران انہوں نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 311800جرمانہ وصول کیا ہے اور 8ماہ کے دوران 38877کمپاونڈ چالان کئے ہیں اس دوران 7757950کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔