Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

۔76ویں یوم جمہوریہ پر ملک بھر میں تقاریب | صدر مرمو نےکرتویہ پتھ پرقومی پرچم لہرایا ثقافتی تنوع ، ترقی اور فوجی صلاحیتوں کا انوکھا سنگم ،10خصوصی مہمان مدعوتھے

Towseef
Last updated: January 26, 2025 11:08 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//ملک کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو کرتویہ پتھ پر ہندوستان کی بھرپور ثقافتی تنوع، اتحاد، مساوات، ترقی اور فوجی صلاحیتوں کا انوکھا امتزاج نظر آیا۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر منعقدہ تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس سال قومی اہمیت کی تقریبات میں ‘عوامی شرکت’ بڑھانے کے حکومت کے مقصد کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لئے تقریبا 10,000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اور سرکاری اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے شامل ہیں۔یوم جمہوریہ کی پریڈ صبح 10.30 بجے شروع ہوئی اور تقریبا 90 منٹ تک جاری رہی۔ تقریبات کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے ملک کے ہیروز کو پھول چڑھائے۔ اس کے بعد، وزیر اعظم اور دیگر معززین پریڈ دیکھنے کے لیے کرتویہ پتھ سلامی ڈائس کی طرف بڑھے۔اس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو ‘روایتی بگی’ میں سوار ہو کر کرتویہ پتھ پر آئے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ روایت 40 سال کے وقفے کے بعد 2024 میں دوبارہ شروع کی گئی تھی۔ صدر کے باڈی گارڈ، ہندوستانی فوج کی سب سے سینئر رجمنٹ کی طرف سے انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی۔صدرجمہوریہ کی آمد کے بعد حسب روایت قومی پرچم لہرایا گیا، جس کے بعد 105ایم ایم لائٹ فیلڈ گن، ایک دیسی ہتھیاروں کے نظام کا استعمال کرکے 21توپوں کی سلامی دی گئی اور اور قومی ترانہ ہوا۔پریڈ کا آغاز ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے آلات کے ساتھ ‘سارے جہاں سے اچھا’ بجاتے ہوئے 300 ثقافتی فنکاروں کے ذریعہ کیاگیا۔ آلات کا یہ دیسی امتزاج ہر ہندوستانی کے دل میں راگ، تال اور امید سے گونج اٹھا۔ آلات کے اس گروپ میں شہنائی، سندری، نادسورام، بین، مشک بین، رنسنگھ – راجستھان، بانسری، کارڈی مجالو، موہوری، شنکھ، توتاری، ڈھول، گونگ، نشان، چنگ، تاشا، سنبل، چینڈا، اڈکا، لیزم، تھویل، گدم باجا، تالم اور مونباہ شامل تھے۔پرچم کی تشکیل میں 129 ہیلی کاپٹر یونٹ کے ایم آئی 17 1 وی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ قومی پرچم کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے اس گروپ کی قیادت گروپ کیپٹن آلوک اہلاوت کر رہے تھے۔ اس کے بعد پریڈ کا آغاز صدر کی طرف سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ اس سال پریڈ کی کمان دہلی ایریا کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے کی۔ نیز دہلی ایریا ہیڈکوارٹرکے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سمت مہتا پریڈ میں سکینڈ ان کمانڈ رہے۔اس کے بعد بہادری کے اعلی ترین ایوارڈز کے فاتحین نے شرکت کی۔ ان میں پرم ویر چکر کے فاتح صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) اور صوبیدار میجر سنجے کمار (ریٹائرڈ) اور اشوک چکر کے فاتح لیفٹیننٹ کرنل جس رام سنگھ (ریٹائرڈ) شامل تھے۔قابل ذکر ہے کہ پرم ویر چکر دشمن کے مقابلے میں بہادری اور خود قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے، جب کہ اشوک چکر دشمن کے سامنے بہادری اور قربانی کے برابر کاموں کے لئے دیاجاتا ہے۔اس سال انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز کی مارچنگ ٹکڑی اور انڈونیشین ملٹری اکیڈمی کے فوجی بینڈ کے ذریعہ مارچ پاسٹ کے ذریعہ کیا گیا۔ انڈونیشیا کی مارچنگ ٹکڑی میں 352 ارکان ہوں گے، جس میں فوجی بینڈ میں 190 ارکان شامل تھے۔مانٹڈ کالم کی قیادت کرنے والی پہلی فوج کی ٹکڑی لیفٹیننٹ اہان کمار کی قیادت میں 61 کیولری کی رہی۔ سال 1953 میں تشکیل کردہ 61 کیولری دنیا کی واحد فعال گھوڑسوار رجمنٹ ہے، جس میں تمام ‘ریاستی گھڑسوار یونٹس’ کا مجموعہ ہے۔
اس کے بعد نو مشینی کالم اور نو مارچنگ دستے تھے۔پریڈ کے دوران ٹینک ٹی-90 (بھیشم)، بی ایم پی-2 سرتھ کے ساتھ ناگ میزائل سسٹم، برہموس، پناکا ملٹی لانچر راکٹ سسٹم، اگنیبان ملٹی بیرل راکٹ لانچر، آکاش ہتھیاروں کا نظام، انٹیگریٹڈ بیٹل فیلڈ سرویلنس سسٹم، آل ٹیرین وہیکل (چیتک)، لائٹ اسپیشلسٹ وہیکل (بجرنگ)، وہیکل ماونٹڈ انفنٹری مارٹر سسٹم (ایراوت)، کوئیک ری ایکشن فورس وہیکلز (نندی گھوش اور تریپورانتک) اور شارٹ اسپین برجنگ سسٹم کا بھی کرتویہ پتھ پر مظاہرہ کیا گیا۔کرتویہ پتھ پر بریگیڈ آف دی گارڈز، جاٹ رجمنٹ، گڑھوال رائفلز، مہار رجمنٹ، جموں و کشمیر رائفلز رجمنٹ، کور آف سگنلز وغیرہ کے دستوں نے مارچ کیا۔ کرتویہ پتھ پر پہلی بار تینوں فوجوں کا ایک ٹیبلو نکالا جائے گا جو اتحاد اور یکجہتی کے جذبے کو ظاہر کرے گا۔ ‘مضبوط اور محفوظ ہندوستان’ کے تھیم کے ساتھ، جھانکی میں تینوں افواج کے درمیان نیٹ ورکنگ اور مواصلات کی سہولت فراہم کرنے والے مشترکہ آپریشن روم کو دکھایا گیا۔ مقامی ارجن مین جنگی ٹینک، تیجس اے کے-2 لڑاکا طیارے، جدید ہلکے ہیلی کاپٹر، ڈسٹرائر آئی این ایس وشاکھاپٹنم اور ایک ریموٹلی پائلیٹڈ ایئرکرافٹ کے ساتھ زمین، پانی اور فضا میں ایک مربوط آپریشن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان جنگ کا منظر پیش کیا، جو ملٹی ڈومین آپریشنز میں تینوں افواج کی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔اس کے بعد، ریٹائرڈ فوجیوں کی جھانکی نکلی، جو ‘ہمیشہ ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف آگے بڑھنا’ کے موضوع پر مبنی تھی۔ یہ ہمارے سابق فوجیوں کے غیر متزلزل جذبے کو دلی خراج عقیدت ہے، جو نظم و ضبط، لچک اور غیر متزلزل لگن کی علامت ہیں۔اعزازی تقریب میں کھیلوں میں ہندوستان کا نام روشن کرنے والے ایوارڈ یافتہ سابق فوجیوں کو بھی شامل کیاگیا۔ ان میں پدم شری ایوارڈ یافتہ صوبیدار مرلی کانت پیٹکر، جن کی کہانی بالی وڈ فلم چندو چیمپئن بنی تھی اور اعزازی کپتان جیتو رائے شامل ہیں۔ اس دوران ارجن اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ کرنل بلبیر سنگھ کلر، کیپٹن (آئی این) ہومی موتی والا، ماسٹر چیف پیٹی آفیسر تاجندر تور، ماسٹر وارنٹ آفیسر رام مہر سنگھ اور ونگ کمانڈر گرمیت سندھو بھی موجود تھے۔ناری شکتی کی نمائندگی تینوں خدمات کی تجربہ کار خواتین افسران نے کی، جن میں لیفٹیننٹ کرنل رویندرجیت رندھاوا، لیفٹیننٹ کمانڈر منی اگروال اور فلائٹ لیفٹیننٹ روچی ساہا شامل تھیں، جنہوں نے ہماری مسلح افواج کی تشکیل میں خواتین کے اہم کردار کو ظاہر کیا۔پریڈ کے دوران ہندوستانی بحریہ کا دستہ 144 اہلکاروں پر مشتمل تھا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر ساحل اہلووالیہ نے کی اور اس میں لیفٹیننٹ کمانڈر اندریش چودھری، لیفٹیننٹ کمانڈر کاجل انیل بھرانی اور لیفٹیننٹ دیویندر پلاٹون کمانڈر شامل تھے۔ اس کے بعد ایک بحری جھانکی دکھائی گئی، جس میں ہندوستان کے سمندری مفادات کی حفاظت کرنے کے قابل ایک مضبوط ‘خود انحصار’ بحریہ کو دکھایا گیا۔اس جھانکی میں ڈسٹرائر آئی این ایس سورت، فریگیٹ آئی این ایس نیلگری اور آبدوز آئی این ایس واگھویر سمیت نئے نئے مقامی فرنٹ لائن جدید ترین جنگی جہازوں کی نمائش کی گئی، جومقامی جنگی جہازوں کے ڈیزائن اور تعمیر میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتے ہیں اور ایک مضبوط اور خود انحصاری دفاعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے ہندوستانی بحریہ کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔ہندوستانی فضائیہ کے دستے میں چار افسران اور 144 اہلکار شامل تھے، جن کی قیادت اسکواڈرن لیڈر مہندر سنگھ گراتی کر رہے تھے، جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ نیپو موئرنگتھم، فلائٹ لیفٹیننٹ دامنی دیشمکھ اور فاریسٹ آفیسر ابھینو گوراسی ایڈیشنل آفیسرکے طور پر شامل ہوئے۔ اس کے بعد ‘باز فارمیشن’ میں تین مگ 29 طیارے نے فلائی پاسٹ کیا۔

راہل اورپرینکا کی ہم وطنوں کو مبارکباد

نئی دہلی//لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ملک کے لوگوں کو دیے گئے آئینی حقوق کی حفاظت کرے۔ راہل گاندھی نے کہا، “یوم جمہوریہ پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہمارا آئین، جو ہمارے عظیم مجاہدین آزادی کی بدولت انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی اقدار پر مبنی ہے، ہندوستانی جمہوریہ کا فخر ہے۔ یہ مذہب، ذات، علاقہ، زبان سے قطع نظر ہر ہندوستانی کی حفاظتی ڈھال ہے۔ اس کا احترام اور تحفظ ہم سب کا فرض ہے۔ جے ہند، جے بھارت، جے آئین۔”پرینکا گاندھی نے کہا، “تمام ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔ اس دن ہمارا آئین نافذ ہوا جس نے ہر شہری کو انصاف، آزادی، مساوات اور انسانی وقار کی ضمانت دی۔ ہمارا آئین ہر ہندوستانی باشندے کے حقوق کی حفاظتی ڈھال ہے۔ ہمارے آئین کے تحفظ کا ہمارا عزم چٹان کی مانند مضبوط ہے۔ جے آئین۔ جے ہند۔”

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پہلگام معاملہ پر پارلیمنٹ میں دو دن ہو بحث: کانگریس
برصغیر
کٹھوعہ سڑک حادثہ: ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
تازہ ترین
نیشنل کانفرنس نے 9ماہ کی حکومت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا: غلام حسن میر
تازہ ترین
ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، کسی کا احسان نہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
برصغیر

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی نمشا پریا کو بچانے کی ہر ممکن کوشش جاری، حکومت ہند کا بیان

July 18, 2025
برصغیرتازہ ترین

کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?