بارہمولہ //فوج کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے اولڈ ٹائون میں تلاشی کارروائی کے دوران قریب 700مکانوں کو چھان مارا۔ایک بیان میں کہا ہے کہ تلاشی کارروائی میں44افراد کو گرفتار کیا گیا۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ علاقے سے پیٹرول بم، چین اور پاکستانی پرچم،لشکر اور جیش کے لیٹر پیڈ، غیر قانونی موبائل فون،ملک کے خلاف بغاوت سے متعلق مٹیریل اور متعدد کمین گاہیں دیکھی ہیں۔