سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے جنرل بپن راوت کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ سترسالوں سے بھارت کی کوئی خواہش پوری نہیں ہو رہی ہے حالانکہ بھارت نے تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لیے ہر قسم کی کارروائیاں انجام دیلیکن آج تک وہ اس تحریک کو ختم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوا ہے اور آگے بھی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ جنرل بپن راوت کہتے ہیں کشمیریوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔لیکن جنرل صاحب کو حقائق پر نظر ڈالنی چاہیے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بپن راوت یہ سمجھتے ہیں کہ جبرو ظلم سے عاجز آکر ہم اپنے مشن سے دستبردار ہو جائیں گے تو ایسا کبھی ممکن نہیں ہوگا ۔