کپوارہ// سرحدی ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ کے نصف علاقوں میں فوج نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کردیا ہے۔جبکہ زرہامہ آپریشن 7 روز بعد ختم کیا گیا۔بدھ کی علی الصبح کرالہ پورہ کے ریشی گنڈ، گزریال دردسن اور وارسن علاقوں کو محاصرے میں لیا گیا اور آپریشن شروع کیا گیا۔فوج کو خدشہ تھا کہ زرہامہ جھڑپ میں فرار ہوئے جنگجوئوں ان ہی علااقوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ تاہم انکا سامنا جنگجوئوں کیساتھ نہیں ہوا۔جس کے بعد آ پریشن ختم کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ریشی گنڈ، دردسن، کرالپورہ، گوگلوسہ، ہری کی سڑکوں پر ناکہ لگاکر مسا فر گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ادھر فوج نے زرہامہ جنگجو مخالف آپریشن 7 روز کے بعد ختم کر دیا۔زرہامہ علاقے میں گزشتہ7 روز قبل فوج اور فورسز نے اس وقت محاصرے میں لیا جب اس علاقہ کے ہا پتھ نار مڑہامہ میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکارہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے تاہم جنگجو فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔