سرینگر //ترال جھڑپ کے بعد 2016کی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ آج یعنی اتوارسے پائین شہر کے8پولیس تھانوں کے حدود میں سختی سے کرفیو نافذ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اتوار سے کرفیو کا نفاذ رہے گا اور جن پولیس تھانوں کے حدود میں بندشیں رہیں گی ان میں کرالہ کھڈ،خانیار،رعنا واری،صفا کدل،مہارا گنج،مائسمہ اور نوہٹہ شامل ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کرفیو کا نفاذ کتنے دن تک رہے گا۔ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے پورے ضلع میں آج یعنی اتوار کو بندشیں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔