حدمتارکہ پر8 سیکٹروں میں فائر بندی کی خلاف ورزی
نئی دہلی //مرکزی وزارت داخلہ نے کئی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ 7 مئی کو موثر شہری دفاع کے لیے فرضی مشقیں کریں۔انہوں نے کہا کہ جو اقدامات کئے جائیں گے ان میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن کو فعال کرنا اور شہریوں، طلبا وغیرہ کو شہری دفاع کے پہلوں پر تربیت دینا شامل ہے تاکہ دشمن کے حملے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ اقدامات میں کریش بلیک آئوٹ اقدامات کی فراہمی، اہم تنصیبات کی جلد چھپائی کا انتظام اور انخلا کے منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنا اور اس کی ریہرسل بھی شامل ہے۔ اتوار کو فیروز پور پنجاب چھائونی کے علاقے میں بلیک آئوٹ کے لیے 30 منٹ کی ریہرسل کی گئی۔بلیک آئوٹ رات 9 بجے سے رات 9:30 تک تھا، لائٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ، اگر کوئی گاڑی اس کی لائٹ جلی ہوئی پائی گئی تو اسے بند کر دیا گیا،پولیس پوری طرح چوکس،تمام چوراہوں پر تعیناتی کر دی گئی ،” ۔
فائر بندی کی خلاف ورزی
ہندوستانی فوج نے پیر (5 مئی 2025)کو کہا کہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ متعدد مقامات پر پاکستانی فوج کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔دفاعی ذرائع نے کہا کہ 22اپریل سے ایل او سی پر کپوارہ سیکٹر کے علاوہ راجوری، پونچھ اور دیگر علاقوں میں پاکستانی فوج کی لگاتار فائرنگ کے بعد بھارتی فوج نے موثر جواب دیا۔اتوار اور پیرکی درمیانی رات پاکستانی فوجیوں نے حدمتارکہ کیساتھ ساتھ8 فارورڈ سیکٹروں میں بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لیا لیکن ہندوستانی فوجیوں کی طرف سے موثر جوابی کارروائی کی گئی۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ4 اور 5 مئی کی درمیانی شب، پاکستانی فوج نے اپنی چوکیوں سے لائن آف کنٹرول کیساتھ ساتھ کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے بالمقابل علاقوں میں8 فارورڈ سیکٹروں چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔