سرینگر //محکمہ موسمیات نے وادی میں7مارچ سے 10مارچ تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 7مارچ سے تازہ مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں داخل ہوں گی اور اس کے ساتھ ہی 7مارچ سے 10مارچ تک وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے