سرینگر// انتظامیہ میں2آئی اے ایس اور5جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں،جس کے تحت راج کمار گوئل کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس دوران سرکار نے لداخ سے ایک پالی ٹیکنک پرنسپل سمیت3ملازمین کو جموں کشمیر واپس طلب کیا۔ سرکار نے جمعرات کو سنیئر آئی اے ایس افسر راج کمار گوئل کو محکمہ داخلہ کا فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) تعینات کیا جبکہ پرنسپل سیکریٹری داخلہ شالین کابرا کو تبدیل کرکے فائنانشل کمشنر مال کا قلمدان سونپا گیا۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ کے مطابق انتظامی مفادات میں لائی گئی ان تبادلوں کے تحت محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کی ڈپٹی سیکریٹری نریندر کور کو تبدیل کرکے محکمہ عوامی شکایات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔ ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر گلزار احمد ڈار کو تبدیل کرکے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کا ایڈیشنل ڈائریکٹر و ایکس آفیشو سپیشل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔گلزار احمد ڈار اپنے فراٗئض کے علاوہ تا حکم ثانی ایسو سیٹیڈ اسپتالو کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔آرڈر کے مطابق صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر و ایکس آفیشو سپیشل سیکریٹری ریاض احمد وانی جن کے پاس ایسو سیٹیڈ اسپتالو کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے محکمہ افزائش بھیڑ و جانور کا سپیشل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل ڈُٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر جن کے پاس ضلع بانڈی پورہ کے راجسٹرار کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر تعینات کیا گیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق مرکزی زیر انتظام لداخ میں محکمہ فروغ ہنز کے3ملازمین کو واپس طلب کیا گیا۔ان ملازمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ لداخ میں با اختیار حکام سے معقول طریقے سے فارغ ہونے کے بعد مزید تقرری کیلئے محکمہ فروغ ہنر میں حاضر رہیں۔ان ملازمین میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک لیہہ کے انچارج پرنسپل طلعت محمد شال،گورنمنٹ پالی ٹیکنک لیہہ کے سیول انجینئرنگ کے لکچرار عمر سلام اور گورنمنٹ پالی ٹیکنک کرگل کے جونیئر سٹینو گرافر بلال احمد بٹ شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق اس تناظر میں3نئے افسراں کو لداخ میں تعینات کیا گیا اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی مزید تقرری کیلئے مرکزی زیر انتظام لداخ کے عمومی انتظامی محکمہ میں رپورٹ کریں۔ان ملازمین میں گورنمنٹ پالی ٹیکنک فار وومن سرینگر کے انچارج پرنسپل شفقت آرا،گورنمنٹ پالی ٹیکنک اننت ناگ کے سیول انجینئرنگ کے لکچرار اصرار احمد نجار اور اسی پالی ٹیکنیک کے جونیئر اسٹینو گرافر محمد سلیم شامل ہیں۔ آرڈر میں کہا گیا کہ جن افسرن کو لداخ میں تبدیل کیا گیا و خود کو اپنی موجودہ مقامات سے فارغ شدہ تصور کریں۔