عظمیٰ نیوز ڈیسک
جموں/ڈائریکٹر جنرل اَمورنوجوان و کھیل کود جموں و کشمیر راجندر سنگھ تارا نے آج یہاں اِنڈور کمپلیکس بھگوتی نگر میں ایک شاندارتقریب میں ووشو اَنڈر 17 بوائز اینڈ گرلز میں 68 ویں نیشنل سکول گیمز کا اِفتتاح کیا۔یہ ایونٹ جوڈو، فینسنگ، ووشو اور فٹ بال کے شعبوں میں نیشنل سکول گیمز کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی سیریز کا حصہ ہے۔اِس ایونٹ میں آسام، آندھرا پردیش، اوڑیسہ ،اروناچل پردیش، بہار، چندیگر، سی بی ایس ای ڈبلیو ایس او، دہلی، گجرات، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، تلنگانہ، اُتر پردیش، ودھیا بھارتی اور مغربی بنگال سمیت 21ریاستوں اور یوٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اِس موقعہ پر راجندر سنگھ تارا نے خطاب کرتے ہوئے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ کھیلوں کے تقدس اور جذبے کو برقرار رکھیں، اعلیٰ اعزازات کو حاصل کرنے کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں اور اِس طرح ایک معیار قائم کریں۔