جموں ؍؍66ویں بھولا ناتھ مولِک میموریل آل انڈیا پولیس فٹبال چمپئن شِپ آج یہاں گلشن گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر سنگھ نے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے اور ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس چمپئن شِپمیں حصہ لینے سے مختلف تمدنوں اور تہذیبوں کو فروغ ملتا ہے اور صدیوں پُرانی روایات زندہ ہوجاتی ہیں۔پولیس کے بہادارانہ رول کی ستائش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس فورس کے جوان ریاست کے امن و قانون کو قائم رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرتے ہیں۔بی این مُولک کی لیڈر شپ کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں حب الوطنی کا علمبردار قرار دیا۔ڈاکٹر سنگھ نے شرکاء ٹیموں میں ٹرافیاں اور مومینٹوز تقسیم کئے اور سوونئیر کا بھیم اجراء کیا۔ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ڈاکٹر اے کے ورما ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی بی نے بورڈ کی رپورٹ پیش کی۔اے ڈی جی پی آرمڈ اے کے چودھری نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔