عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق، 65 لاکھ سے زیادہ طلباء نے گزشتہ سال ملک بھر میں 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات پاس نہیں کیے جس میں مرکزی بورڈ کے مقابلے ریاستی بورڈز میں فیل ہونے کی شرح زیادہ ہے۔56 ریاستی بورڈز اور تین قومی بورڈز سمیت 59 سکول بورڈز کے 10ویں اور 12ویں کے نتائج کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 12ویں جماعت کے امتحان میں زیادہ لڑکیوں نے سرکاری سکولوں سے شرکت کی لیکن نجی سکولوں اور سرکاری امداد یافتہ سکولوں میں اس کے برعکس ہے۔جی ایم آر نے کہا’’دسویں جماعت کے تقریباً 33.5 لاکھ طلبا اگلے گریڈ تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں، جبکہ 5.5 لاکھ امیدوار حاضر نہیں ہوئے، 28 لاکھ فیل ہوئے۔ یہ اعلیٰ ثانوی سطح پر کم برقرار رکھنے کی شرح اور مجموعی اندراج راشن (جی ای آر)کی ایک وجہ ہے،” ۔اسی طرح بارہویں جماعت کے تقریباً 32.4 لاکھ طلبا نے گریڈ مکمل نہیں کیا، جب کہ 5.2 لاکھ حاضر نہیں ہوئے، 27.2 لاکھ ناکام ہوئے۔کلاس 10 ویںمیں، مرکزی بورڈ میں طلبا کی ناکامی کی شرح 6 فیصد رہی جبکہ ریاستی بورڈز میں 16 فیصد سے کہیں زیادہ تھی۔ کلاس 12 میں، مرکزی بورڈ میں فیل ہونے کی شرح 12 فیصد ہے جبکہ ریاستی بورڈ میں 18 فیصد ہے۔وزارت کے حکام نے نوٹ کیا کہ اوپن سکول کی کارکردگی دونوں کلاسوں میں ناقص رہی۔کلاس 10 میں سب سے زیادہ فیل ہونے والے طلبا مدھیہ پردیش بورڈ میں تھے اس کے بعد بہار اور یوپی کا نمبر آتا ہے۔ جب کہ 12ویں جماعت میں، سب سے زیادہ طالب علم فیل ہونے کی اطلاع اتر پردیش سے ملی ہے اور اس کے بعد مدھیہ پردیش ہے۔”2023 میں طلبا کی مجموعی کارکردگی میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی، یہ امتحان کے لیے بڑے نصاب کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔سرکاری سکولوں سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کی تعداد زیادہ تھی۔”یہ والدین کی طرف سے تعلیم پر خرچ کرتے وقت صنفی تعصب کی عکاسی کر سکتا ہے۔ تاہم، سرکاری، امداد یافتہ اور نجی سکولوں میں پاس کارکردگی میں لڑکیوں کا غلبہ ہے۔‘‘