سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے ان پولیس افسران کو مبارک باد پیش کی ہے جنہیں 26جنوری کی مناسبت سے شیر کشمیر پولیس میڈل سے نوازے جانے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ان افسران کو بہترین خدمات پیش کرنے اور بہادری کامظاہرہ کرنے پر اس اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق شیر کشمیر پولیس میڈل برائے نمایاں خدمات و بہادری آئی جی ایس پی راجیش کمار،ڈائریکٹر ایس ایس جی عبدالرشید بٹ ،ایس ایس پی کلبیر سنگھ ۔ایس ایس پی اے آئی جی پی ایچ قیو شوکت حسین شاہ ،ایس ایس پی سی آئی ڈ ی ایس بی کشمیر منوج کمار پنڈت ،ایس پی اے آئی جی کمیونکیشن الطاف احمد ڈار اور ڈی ایس پی سیکورٹی کشمیر شامل ہیں ۔اس کے علاوہ یہ اعزاز ریاض احمد ڈی ایس پی پی سی سرینگر ،الطاف حسین بٹ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل پی سی سرینگر ،منیر احمد راتھر ،ایس گی سی ٹی ،میر مرتضیٰ حسین سہیل ،ڈی ایس پی بانڈی پورہ کو بھی دیا جارہا ہے ۔جن دیگر افسران اور اہلکاروں کو ایوارڈ دئے جارہے ہیں اُن میں گردیپ سنگھ ایس آئی بانڈی پورہ ،بشارت احمد بٹ کانسٹیبل،نثار احمد میر ہیڈ کانسٹیبل،اعجاز احمد کانسٹیبل،ایس پی ویسٹ شری رام دنکار امبارکار(آئی پی ایس )،سنجیو دیو سنگھ ایس آئی ایس او جی ترال،محمد رمضان فالور،ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے،محمد رفیق چوپان کانسٹیبل ،ایڈیشنل ایس پی کولگام اعجاز احمد زرگر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرس کولگام شیخ اشفاق عالم،انسپکٹر اطہر صمد آہنگر،بالال احمد شیخ کانسٹیبل،امتیاز احمد صوفی کانسٹیبل،مدثر احمد کانسٹیبل، ثاقب گانی ڈی ایس پی بانڈی پورہ،اسرار احمد دار کانسٹیبل، سندیپ کمار ایس آئی،محمد مقبول کانسٹیبل، عبدالحمید ریشی کانسٹیبل،اتل شرما ایڈیشنل ایس پی نوشہرا،کلدیپ کرشن ایس ایچ او نوشہرا،رندیر سنگھ،سرندر کمار کانسٹیبل ،عبید احمد کانسٹیبل، محمد یعقوب جہرا کانسٹیبل، شوکت احمد دار ڈی ایس پی اوپریشنز سوپور،ایس آئی سجاد احمد ،سلیکشن گریڈداﺅد احمد بٹ ،عقیل احمد ملک ،ڈی ایس پی رمیض رشید ،ہیڈ کانسٹیبل محمد صادق لون،ڈی ایس پی مشکور احمد ،ایس آئیضیا الرحمان ،کانسٹیبل سیہل احمد ،منظور احمد ملا ،ڈی ایس پی جاوید اقبال تبسم،ڈی ایس پی منظور احمد خان ،اعجاز احمد میر ،ایس آئی بشارت پنڈت،ڈی ایس پی ہلال خالق ،انسپکٹر وشال شور ،کانسٹیبل انیل سنگھ ،ارشد احمد ،انسپکٹر عادل رشید ،ہیڈ کانسٹیبل دویندر کمار ،ستپال سنگھ ،ڈی ایس پی اصغر علی ملک ،انسپکٹر مسرت احمد میر ،ایس آئی فاروق گجراور سلیکشن گریڈ بلال احمد شنگو شامل ہیں۔