جموں //کشمیروادی میںانسدادسنگباری کی نئی حکمت عملی کے تحت سی آر پی ایف مرحلہ بہ مرحلہ لاٹھیاں ،رنگدارپانی ،آنسوگیس کے گولے ،ربرکی گولیاں،پیلٹ گن اورپھربندوق کا استعمال کرے گی۔زونل تربیتی مرکز نگروٹہ جموں کے سی آر پی ایف انچارج ڈی کے جھانے بتا یا ہے کہ فورسز اہلکاروں کو7نکات پر مشتمل معیاری عملی طریقہ کار(ایس پی اوز) کے تحت ہی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ سی آر پی ایف اہلکاروں کو نگروٹہ اور ہیرا نگر کے تربیتی مراکزمیں تربیت دی جارہی ہے ۔سب سے پہلے مظاہرین کے ساتھ بات کی جائے کہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں غلط ہے ۔بات چیت ناکام ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سنگبازوں کے خلاف واٹر کنن ،پھر ٹیر گیس شلنگ ،پھر لاٹھی چارج ،اُس کے بعد ربر گولیاں ،اُس کے پیلٹ گن اور آخر پر ٹانگوں پر گولیاں چلانا ہے ۔