سرینگر//گورنرانتظامیہ نے دوالگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس میں اہم پھیروبدل کیا۔ جمعہ کے روزدوحکمنامے جاری کرتے ہوئے نصف درجن پولیس افسروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے جن میں4آئی پی ایس افسربھی شامل ہیں ۔جاری کردہ پہلے آرڈرکے تحت ایس ایس پی ایچ آر،سی آئی ڈی پولیس ہیڈکوارٹرراجیشورسنگھ کوتبدیل کرکے اُنکی جگہ سینئرپولیس آفیسرآفتاب احمد ککرئو کوایس ایس پی ایچ آر،سی آئی ڈی پولیس ہیڈکوارٹرتعینات کیاگیاجبکہ اس ذمہ داری سے فارغ راجیشورسنگھ کوآفتاب احمدککرئوکی جگہ اے آئی جی پرسنل پولیس ہیڈکوارٹرکی ذمہ داری سونپی گئی ۔جاری کردہ دوسرے حکمنامہ یاآرڈرکے تحت آئی پی ایس آفیسررفیق الحسن کوڈی آئی جی جموں ،کٹھوعہ ،سانبہ رینج کی ذمہ داری سے فارغ کرکے ڈی آئی جی ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن رینج کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔آئی پی ایس آفیسربھیم سین ٹوٹی کوڈی آئی جی جموں ،کٹھوعہ ،سانبہ رینج مقررکیاگیاہے جبکہ موصوف کوتاحکم ثانی ڈی آئی جی اودھم پور،ریاسی رینج کااضافی چارج بھی دیاگیاہے۔ انتظامیہ کے جاری کردہ آرڈرکے مطابق آئی پی ایس آفیسرشیلندرکمارمشراکوایس ایس پی شوپیان کی ذمہ داری سے فارغ کرتے ہوئے اگلے احکامات تک پولیس ہیڈکوارٹرسرینگرکیساتھ منسلک کردیاگیاجبکہ شیلندرمشراکی جگہ آئی پی ایس آفیسرسندیپ چودھری کوایس ایس پی شوپیان مقررکیاگیا۔