پرویز احمد
سرینگر// جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2افراد کی موت ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 4768ہوگئی ہے۔ اس دوران گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے اور روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد700 پار کرگئی ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے14ہزار 355ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 727ہوگئی ہے۔
متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ63ہزار359ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 727افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 206جبکہ کشمیر میں 520افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 520افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا جبکہ دیگر 519افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 520متاثرین میں سرینگر میں سب سے زیادہ 246، بارہمولہ میں94، بڈگام میں42، پلوامہ میں8، کپوارہ میں49، اننت ناگ میں35، بانڈی پورہ میں13، گاندربل میں12، کولگام میں 21 جبکہ شوپیان میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 92ہزار 371ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی جان گئی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2429ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں 206افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 206افراد میں ضلع جموں میں134، ادھمپور میں 7،راجوری میں 10،ڈودہ میں 9،کٹھوعہ میں 5، سانبہ میں 12، کشتواڑ میں 19، پونچھ میں6،رام بن میں 3 جبکہ ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 70ہزار 988ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔مرنے والے شخص کا تعلق ضلع جموں سے ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2339ہوگئی ہے۔
ہائر سکنڈری سکولبجہامہ اوڑی بند
۔16طلباء اور 2ٹیچر مثبت
ظفر اقبال
اوڑی//حکام نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بجہامہ اوڑی میں ہر طرح کی سرگرمیاں معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔سکول میں 16طلبہ اور تدریسی عملے کے 2افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی)اور آر ٹی پی سی آر کے ذریعے ادارے میں کم از کم 150 افراد کے نمونے لئے تھے جن میں سے، تقریباً 100 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں کل 18 ٹیسٹ مثبت پائے گئے، جن میں 16 طلبا اور 2 اساتذہ شامل ہیں ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے ہفتہ کو انسٹی ٹیوٹ کو ہر طرح کی سرگرمیوں کے لیے بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید طلبہ کے نمونے جانچ کے لئے لئے گئے ہیں۔